ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانپور: آرٹیکل 370 ہٹنے کے بعد 125 کشمیری طلبہ کی سیکوریٹی بڑھائی گئی

کانپور: آرٹیکل 370 ہٹنے کے بعد 125 کشمیری طلبہ کی سیکوریٹی بڑھائی گئی

Wed, 07 Aug 2019 22:28:05    S.O. News Service

کانپور،7؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹنے کے بعد کانپور شہر کی انتظامیہ حرکت میں آ گئی ہے۔شہر میں تعلیم حاصل کر رہے 125 کشمیری طالب علموں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔کانپور شہر کے مختلف کالجوں میں 125 کشمیری طالب علم تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔انتظامیہ کالج انتظامیہ سے بات کر کے طالب علموں کو تحفظ مہیا کرا رہا ہے۔اس کے ساتھ ہی عام شہریوں کو بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔کانپور کو ایجوکیشن کا مرکز کہا جاتا ہے۔کانپور میں آئی آئی ٹی سے لے کر کئی انجینئرنگ کالج ہیں،جس میں بڑی تعداد میں کشمیری طالب علم پڑھائی کرتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی تقابلی امتحانات کی بھی تیاریاں کرانے والے کوچنگ بھی ہیں۔محکمہ داخلہ نے خفیہ محکمہ کو کشمیری طالب علموں کی حفاظت کو لے کر ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔اس کے بعد سے ملیٹری، انٹیلی جنس اور لوکل انٹیلی جنس یونٹ (ایل آئی یو) کو فعال کر دیا گیا ہے۔کانپور آئی آئی ٹی میں 20 طالب علم، پی ایس آئی ٹی میں 4 طالب علم، ایچ بی ٹی یو میں 13 طالب علم اور مہارانا پرتاپ انجینئرنگ کالج میں 88 طالب علم تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔اے ڈی جی زون پریم پرکاش کے مطابق یہ پتہ کیا گیا ہے کہ کشمیری طالب علم کہاں کہاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔کانپور آئی آئی ٹی، ایچ بی ٹی یو، سمیت کئی کالجوں میں تعلیم حاصل کر رہے طالب علموں کی حفاظت کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔


Share: